ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جاپانی وزیر اعظم کی شمالی کوریا پر شدید تنقید

جاپانی وزیر اعظم کی شمالی کوریا پر شدید تنقید

Mon, 05 Sep 2016 17:11:29  SO Admin   S.O. News Service

 

ٹوکیو5ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والے جی بیس ممالک کے اجلاس کے دوران آبے نے امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں شمالی کوریا کی مبینہ جارحیت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں استحکام کے لیے امریکا اور جاپان کے تعاون میں اضافے پر بات چیت کی۔ جاپان جنوبی کوریا کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری کی کوششیں کر رہا ہے، جس کی وجہ کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کی عسکری کارروائیاں بتائی جا رہی ہے۔

Share: